Live Updates

نواز شریف وزار ت سے الگ ہو کر خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیں : ڈاکٹر شاہد صد یق

اکتوبر کو جو بھی اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت کرنا چاہئے اس کو ویلکم ہی کرینگی اگر ن لیگ ہٹ دھرمی پر قائم رہی تو تمام تر حالات کی ذمہ داری ان پر عائد ہو گی: سر براہ پی ٹی آئی میڈیا پنجا ب

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف میڈیا پنجاب کے سر براہ ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ ن لیگ کے پاس آپشن اور وقت انتہائی کم ہے انہیں حکومت بچانے کیلئے نوازشر یف کے وزارت عظمی کے عہدے کی قربانی دینا ہی پڑیگی اور نواز شریف کیلئے بھی اچھا ہے کہ وہ عہدے سے الگ ہو کر خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیں‘ 30 اکتوبر کو جو بھی اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت کرنا چاہئے اس کو ویلکم ہی کرینگے‘ مک مکائو کی سیاست کرنیوالوں کی سیاست کا جنازہ نکلنے والا ہے۔

جمعر ات کے روز گفتگو میں ڈاکٹر شا ید صد یق نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے جتنے قرضے 3 سالوں میں لئے ہیں ان کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی اسی وجہ سے پاکستان میں قرضوں‘ مہنگائی اور بیروزگاری کے بھی سیلاب آئے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ذاتی مفادات کیلئے نہیں ملک کو کرپشن‘ تباہی اور بربادی سے بچانے کیلئے وزیراعظم کے احتساب کا مطالبہ کر رہی ہے اور ن لیگ کے پاس بھی اب زیادہ آپشن نہیں ان کو چاہئے کہ وہ نواز شریف کی وزارت عظمی کی قربانی دیں اور اپنی پارٹی سے کسی اور کو وزیراعظم بنا دیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ ہٹ دھرمی پر قائم رہی تو تمام تر حالات کی ذمہ داری ان پر عائد ہو گی جس کا انہیں قوم کو جواب دینا پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 30 اکتوبر کے فیصلے سے کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی اور ہم ثابت کر دینگے کہ تحریک انصاف شہروں کو بند کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات