دنیا کی مشہور فیشن ڈیزائنر کی پہلی ترجیح ان کا گھر

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:16

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) آج کل کی مصروف زندگی میں جب والدین بہترین عہدوں پر فائز ہوں تو ان کی زندگی نہایت مصروف ہوتی ہے اور ان کے پاس عموماً اپنے بچوں اور خاندان کے لیے وقت ہی نہیں ہوتا۔یہی حال مشہور شخصیات کا ہوتا ہے۔ وہ اپنے گھر اور خاندان کے تمام امور کے لیے ملازمین رکھ لیتے ہیں۔ حد سے زیادہ سماجی سرگرمیوں کے باعث وہ اپنے اہلخانہ اور بچوں کے ساتھ بہت کم وقت گزار پاتے ہیں اور اس عمل کو باعث شرمندگی یا غلط نہیں سمجھتے۔

لیکن مشہور فیشن ڈیزائنر وکٹوریہ بیکہم نے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کر کے سب کو حیران کردیا کہ ان کی کوئی سماجی زندگی نہیں اور ان کی پہلی ترجیح ان کے بچے اور شوہر ہیں۔نوے کی دہائی کے مشہور میوزک بینڈ اسپائس گرلز میں شامل وکٹوریہ بیکہم ماڈل بھی رہیں اور اب وہ دنیا کی ایک کامیاب اور مشہور فیشن ڈیزائنر ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے شوہر ڈیوڈ بیکہم مشہور فٹ بالر ہیں۔

تاہم دونوں کے لیے پہلی ترجیح ان کے بچے ہیں۔وکٹوریہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کیرئیر اور خاندان کو موزوں وقت دیتی ہیں اور کبھی ان کا کیرئیر ان کے خاندان سے دوری کا سبب نہیں بنا۔انہوں نے بتایا کہ ان کی 5 سالہ بیٹی ہارپر کو روز ڈیوڈ اسکول چھوڑنے جاتا ہے۔ ’ہم ان کاموں کے لیے ملازمین رکھ سکتے ہیں جن سے ہماری زندگی آسان ہوجائے گی٬ لیکن خود سے یہ کام کرنا ہمارے لیے اہم ہے‘۔۔

متعلقہ عنوان :