ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں شہدا کربلا کی یاد میں یوم عاشور عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں شہدا کربلا کی یاد میں یوم عاشور عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا ٬عزادارن حسین نے شبیہ ذوالجناح ٬علموں٬ تعزیوں کا ماتمی جلوس نکالا گیا جس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید دائود آغا٬ علامہ جمعہ اسدی٬ مجلس وحدت المسلمین کے رہنماء علامہ ہاشم موسوی اور رکن صوبائی اسمبلی آغارضا محمد کر رہے تھے عاشورہ محرم پر سیکورٹی انتظامات کی نگر انی کے لئے قائم کنٹرول روم کا کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی ٬ چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ٬ انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ اور صوبائی وزیر داخلہ کو یوم عاشور کے جلوس کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے جلوس کے روٹس کی سویپنگ اور بم ڈسپوزل ٹیم کے ذریعے سرچنگ کے بعد تمام دکانوں٬ مارکیٹوں اور پلازوں کو سیل کر کے جلوس کے راستوں پر آنیوالی گلیوں اور سڑکوں کو کانٹے دار تار اور رکائوٹوں سے بند کر دیاگیا جلوس کی شہر میں لگائے جانیوالے 63 سی سی ٹی وی کیمروں اور فضائی نگرانی کی گئی جبکہ کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں موبائل فون سروس معطل رہی سیکورٹی کیلئے 7 ہزار سے زائد پولیس فرنٹیئر کور٬ بلوچستان کانسٹیبلری اور لیویز کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس کی مانٹرنگ کیلئے سینٹرل پولیس آفس ٬ ڈی آئی جی آفس ٬ فرنٹیئر کور مدد گار سینٹر سمیت 41 ڈیو و میں کنٹرول روم قائم کئے گئے جہاں پر جلوسوں کی براہ راست نگرانی کی گئی جلوس اپنے مقررہ مقام امام بارگاہ ناصر آباد علمدار روڈ سے برآمد ہوا جلوس کے شرکاء سینہ کو بی٬ زنجیر زنی اور نوحہ خوانی کر تے ہوئے طوغی روڈ سے ہوتے ہوئے ماتمی جلوس با چا خان چوک پر پہنچا جہاں پر شرکاء نے نماز ظہرین ادا کی اس موقع پر علماء کرام نے واقعہ کر بلا پر روشنی ڈالتے ہوئے دیگر مقررین نے کے ہمراہ کہا ہے کہ یوم عاشور کا دن ہمیں امن اور قربانی کے جذبے کا درس دیتا ہے کیونکہ آج پوری قوم دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے متحد ہو کر ملکی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں حضرت امام حسین نے اپنے دیگر جانثار ساتھیوں کے ہمراہ شہادت کا رتبہ پا کر پوری قوم کو قربانی اور امن کا درس دیا ہے کیونکہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں عقیدت واحترام کے ساتھ امن اور قربانی کا درس دیتا ہے اس مہینے اور خاص طور پر محرم الحرام کے دوران تمام مسلمان شہداء کی قر بانیوں اور عاشورہ کے مہینے کی مناسبت سے انہیں یا دکرتے اور ان پر عمل پیرا ہو کر ملک اور قوم کے بہتر مفاد کیلئے متحد ہو کر آگے بڑھتے ہیں مقررین نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے بابرکت مہینے میں حضرت امام حسین اور اس کے جانثار ساتھیوں نے جان قربان کر کے ایک سیدھا راستہ دکھایا ہے علماء کرام نے واقعہ کر بلا پر روشنی ڈالتے ہوئے دیگر مقررین نے کے ہمراہ کہا ہے کہ یوم عاشور کا دن ہمیں امن اور قربانی کے جذبے کا درس دیتا ہے کیونکہ آج پوری قوم دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے متحد ہو کر ملکی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں حضرت امام حسین نے اپنے دیگر جانثار ساتھیوں کے ہمراہ شہادت کا رتبہ پا کر پوری قوم کو قربانی اور امن کا درس دیا ہے کیونکہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں عقیدت واحترام کے ساتھ امن اور قربانی کا درس دیتا ہے اس مہینے اور خاص طور پر محرم الحرام کے دوران تمام مسلمان شہداء کی قر بانیوں اور عاشورہ کے مہینے کی مناسبت سے انہیں یا دکرتے اور ان پر عمل پیرا ہو کر ملک اور قوم کے بہتر مفاد کیلئے متحد ہو کر آگے بڑھتے ہیں مقررین نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے بابرکت مہینے میں حضرت امام حسین اور اس کے جانثار ساتھیوں نے جان قربان کر کے ایک سیدھا راستہ دکھایا ہے جس پر عمل پیرا ہو کر امت مسلمہ اپنی منزل تک پہنچ سکتی ہے کیونکہ واقعہ کر بلا میں حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں نے اپنی جانیں قربان کر کے امت کو جو پیغام دیا ہے وہ سب کے سامنے ہیں ہم نے ان کے نقش قدم پر دچلتے ہوئے آپس کے اختلافات کو دور کر کے متحد ہو کر دشمنوں کی سازشوں کوناکام بنا سکتے ہیں کیونکہ شہداء کربلا نے جو قربانی نے اپنے خون سے دے کر ہمیں صحیح راستہ دکھایا ہے ہم نے اس پر چلنا ہے جلوس کے شرکاء سینہ کو بی٬ نوحہ خوانی اور زنجیر زنی کر تے ہوئے واقعہ کر بلا کی یاد تازہ کر تے رہے جلوس با چا خان چوک سے لیاقت بازار٬ جنگشن چوک٬ پرنس روڈ٬ میکانگی روڈ اور سعید احمد روڈ سے ہوتا ہوا مغرب کے بعد واپس علمدار روڈ پر اختتام پذیر ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :