شام میں فضائی حملے رکوانے کے لیے سلامتی کونسل میں نیوزی لینڈ کی قرارداد

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:11

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) عالمی سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن ملک نیوزی لینڈ نے بدھ کو ایک قرارداد کا مسودہ جمع کرایا ہے٬ جس میں کہا گیا ہے کہ حلب شہر میں فضائی حملے فوری طور پر بند کیے جائیں۔

(جاری ہے)

سلامتی کونسل میں جمع کرائی گئی اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حلب شہر میں تمام فضائی کارروائیاں روکی جائیں٬ جن کی وجہ سے عام شہریوں کی زندگیوں اور املاک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

فی الحال یہ معلوم نہیں کہ آیا اس قرارداد پر سلامتی کونسل میں ووٹنگ ہو گی یا نہیں٬ تاہم اس سے قبل فرانس اور روس کی جانب سے شامی تنازعے کے حوالے سے پیش کی جانے والی دو قراردادیں مسترد ہو چکی ہیں۔ اسی تناظر میں امریکی اور روسی وزرائے خارجہ ملاقاتیں بھی کرنے والے ہیں٬ یہ ملاقاتیں ہفتے کے روز لوزان اور اتوار کو لندن میں ہوں گی۔۔

متعلقہ عنوان :