پنجاب بار کونسل کے اختیارات میں مداخلت ٬بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے ہڑتال کردی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) پنجاب بار کونسل کے اختیارات میں مداخلت کرنے کے خلاف لاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے ہڑتال کردی۔ تاہم بعض اہم مقدمات میں وکلاء عدالتوں میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

وکلاء ہڑتال کیوجہ سے جہاں سائلین پریشانی کا شکار رہے وہاں عدالتوں میں پیشی کے سلسلے میں لائے جانے والے ملزمان کو اگلی تاریخیں دے کر بخشی خانے سے واپس جیل بھجوادیا گیا۔ ہڑتال کی وجہ سے ضلع کچہری اور ایوان عدل میں واقع عدالتوں میں خاموشی چھائی رہی۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :