سی آئی اے پولیس کے 136افسران اور اہلکاروں کی تنخواہیں بند

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) سی آئی اے پولیس کے 136افسران اور اہلکاروں کی تنخواہیں بند کردی گئی ہیں۔ تنخواہوں کی بندش کی وجہ ان افسران اور اہلکاروں کی ناقص کارکردگی بتائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سی آئی اے پولیس کے ملازمین اور افسران کی تنخواہوں کی بندش کے اکحامات قائم مقام ایس پی سی آئی اے راجہ بشارت نے جاری کیے ہیں۔ تنخواہوں کی بندش کی وجہ سے یہ پولیس افسران اور اہلکار شدید مالی مشکلات کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں۔(سعید)

متعلقہ عنوان :