کراچی ٬ٹارگٹ کلنگ ٬اسٹریٹ کرائم اوربھتہ خوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوںنے سندھ حکومت کوپریشان کردیا

جرائم پیشہ عناصر کوجڑسے ختم کرنے کے لیے کراچی کے آپریشن میں محرم الحرام کے بعد بہتری لانے کافیصلہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) کراچی میںٹارگٹ کلنگ ٬اسٹریٹ کرائم اوربھتہ خوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوںنے سندھ حکومت کوپریشان کردیا٬جرائم پیشہ عناصر کوجڑسے ختم کرنے کے لیے کراچی کے آپریشن میں محرم الحرام کے بعد بہتری لانے کافیصلہ کرلیاگیا٬خفیہ اداروںکوٹارگٹ کلرزاوردہشت گردوںکے بارے میںمکمل تفصیلات مہیاکرنے کی ہدایت کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق کراچی میںٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات نے سیکیورٹی حکام اورسندھ حکومت کی تشویش میں اضافہ کردیاہے توقع ہے کہ عاشورہ کے بعدشہرمیںگزشتہ تین سالوںسے جاری ٹارگٹڈآپریشن کاازسرنوجائزہ لے کرنئی حکمت عملی کے ساتھ موثراندازمیںآپریشن کانیامرحلہ شروع کیاجائے گا۔آپریشن کی رفتارمیں نمایاںتیزی لانے کاامکان ہے ٬تاکہ کراچی آپریشن کے دوران اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوںکوضائع ہونے سے بچایاجاسکتے٬حکومت سندھ کے ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سندھ کے نئے انتظامی سربراہ کی حثیت سے چندماہ قبل ذمہ داریاںسنبھالنے والے وزیراعلی سیدمراد علی شاہ کیلئے یہ باعث تشویش ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلرز٬اسٹریٹ کرائم میںملوث عناصراوربھتہ خوروںنے ایک مرتبہ پھرسراٹھاناشروع کردیاہے حالانکہ کراچی میں گزشتہ تین برسوںسے جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باعث ٹارگٹ کلنگ ٬بھتہ خوری اوراغواء برائے تاوان کے واقعات تقریباختم ہوگئے تھے ۔

(جاری ہے)

لیکن گزشتہ چندہفتوںسے شہرمیںنہ صرف اسٹریٹ کرائم میں نمایاںاضافہ ہوا ہے بلکہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بھی پھرسے شروع ہوگئے ہیں٬جن میں سیاسی ومذہبی جماعتوںسے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروںکوبھی نشانہ بنایاگیا ہے اسی طرح لیاری ٬سچل گوٹھ٬اوربعض دوسرے علاقوںمیں ایک مرتبہ پھربھتے کی پرچیاںملنے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں٬سیکورٹی حکام کاکہنا ہے کہ اگران واقعات کی فوری طورپرسرکوبی نہ کی گئی توشہرمیںیہ سلسلہ پھرسے شدت اختیارکرسکتا ہے اورپولیس اوررینجرز نے کراچی کے ٹارگٹڈآپریشن کے دوران بڑی قربانیاںدیکرجونمایاںکامیابی حاصل کی ہے وہ ضائع ہوسکتی ہے۔جس کے باعث کراچی آپریشن میں تیزی لانے کافیصلہ کیاگیاہے۔ #

متعلقہ عنوان :