پشاور ہائی کورٹ ٬ فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے معتبر خان کی سزا معطل ٬وفاق سے جواب طلب

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے معتبر خان کی سزا معطل کرتے ہوئے وفاق سے جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پشاور ہائی کورٹ میں فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے معتبر خان کے کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ہائی کورٹ کے معتبر خان کی سزائے موت کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ یاد رہے کہ معتبر خان کو فورسز پر حملوں اور کالعدم تنظیم سے تعلق کی بنا پر فوجی عدالت سے سزائے موت سنائی گئی تھی اور 22ستمبر2016ء کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے معتبر خان کی سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کی تھی۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :