ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس٬اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے اور وزارت داخلہ سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس٬اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے اور وزارت داخلہ سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا۔کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتعمل بینچ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ٹرائل جلد مکمل کرنے سے متعلق ملزم معظم کی اہلیہ کی درخواست پر کیس کی سماعت کی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے اور وزارت داخلہ سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے آج تک سنگل گواہ بھی عدالت پیش نہیں کرسکی٬ کیس منتقلی سے متعلق درخواست بھی التواء کا شکار ہے٬ ایف آئی اے پراسیکوٹر تعینات نہ ہونے سے بھی ٹرائل التواء کا شکار ہے٬ٹرائل جلد نمٹانے کا حکم دیا جائے٬ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔( مہر علی خان)