کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل کایوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے لاہور میں دسویں محرم کے مرکزی جلوس نثار حویلی تا کربلا گامے شاہ کا جائزہ لینے کے لیے روٹ اور اختتامی مقام کربلا گامے شاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے حفاظتی اقدامات سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حفاظتی انتظامات فول پروف بنائے گئے ہیں جبکہ مرکزی کنٹرول روم سے جلوس کو لائیو مانیٹر بھی کیا جا رہا ہے اور پورے روٹ کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی نگرانی ہو رہی ہے جبکہ جلوس کی انتظامیہ بھی مکمل طور پر تعاون کر رہی ہے اور رابطے میں ہے۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر عثمان خان خالد اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل سید منور بخاری نے دسویں محرم کے جلوسوں کے لیے لاہور ڈویژن کے دیگر اضلاع کا دورہ کیا۔ کمشنر عبدالله خان سنبل نے کہا کہ لاہور سمیت تمام اضلاع کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔ اضلاع کی متعلقہ انتظامیہ نے بھی فعال انتظامات کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :