فیکٹری میں آگ لگنے سے جھلس جانیوالا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) لاہور کے علاقہ پیریعقوب کالونی میں چندروز قبل فیکٹری میں آگ لگنے سے جھلس جانیوالا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چندروز قبل پیریعقوب کالونی کا رہائشی 25سالہ نوجوان عبدالرحمان فیکٹری میں کام کر رہا تھا کہ اچانک آگ لگنے سے جھلس گیا تھا جسے طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔