جی پی او چوک میں سول سوسائٹی ارکان کے زیر اہتمام شام میں بے پناہ قتل عام پر عالمی طاقتوں اور اداروں کی خاموشی کے خلاف مظاہرہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) لاہور کے جی پی او چوک میں وکلاء اور سول سوسائٹی ارکان نے شام میںبے پناہ قتل عام ٬تباہی اور اس پر عالمی طاقتوں اور اداروں کی خاموشی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ کا اہتمام الامُہ لائرز فورم اور حرمت رسولؐ لائرز موومنٹ کی جانب سے گستاخانہ خاکوں اور فلموں کے خلاف 5سال سے جاری مسلسل اور ہفتہ واراحتجاج کے موقع پر کیا گیا تھا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عالم اسلام کے مسائل پر اقوام متحدہ خاموشی توڑے اور شامی مسلمانوں کا عالمی ادارے قتل عام بند کرائیں۔مظاہرہ سے الاُمہ لائرز فورم کے صدر مخدوم جمیل فیضی٬تحریک حرمت رسولؐ کے ترجمان علی عمران شاہین٬مصطفائی جسٹس فورم کے چیئر مین صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی٬ ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ ممتاز اعوان کے علاوہ وکلاء رہنماو٬ْںچوہدری تنویر اختر٬ رائو طاہر شکیل٬نعمان یحییٰ٬چوہدری عقیل ٬چوہدری عبدالرئوف و دیگر نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ شام میں بشار الاسد عالمی طاقتوں خاص طور پر روس کے ساتھ مل کر سارے ملک کو کھنڈر بنا چکا ہے۔لاکھوں لوگ قتل ہو چکے ہیں۔ملک کی اکثر آبادی ملک چھوڑ کے جا چکی اور دنیا بھر میں دھکے کھا رہی ہے ۔ پورے ملک میں بدترین ظلم و دہشت دردی کا بازار گرم ہے۔بڑے پیمانے پر عورتوں بچوں کو انتہائی سفاکی سے قتل کیا جارہا ہے اور ہسپتالوں میں تڑپتے مریض بھی بڑے پیمانے پر قتل ہو رہے ہیں لیکن سارے عالم میں خاموشی ہے کیونکہ مرنے والے سارے مسلمان ہیں۔دنیا کو یہ دو رخی پالیسی ترک کرنا ہو گی وگرنہ یہ آگ دنیا کے ہر حصے میں امن تباہ کر دے گی۔

متعلقہ عنوان :