چینی صدر کے دورہ سے بنگلہ دیش اور خطے کو تقویت حاصل ہو گی ٬ سینئر بنگلہ دیشی ماہر

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:42

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ بنگلہ دیش سے نہ صرف ملک کو بلکہ خطے کو زبردست فروغ حاصل ہو گا ۔یہ بات ایک سینئر ماہر تعلیم نے بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈھاکہ یونیورسٹی ( ڈی یو ) جو ملک کی قدیم ترین اور انتہائی مقتدر یونیورسٹی ہے کی وائس چانسلر عامس عارفین صدیقی نے ان خیالات کا اظہار چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا ٬ صدیقی نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ سے مجھے یقین ہے کہ دونوں ممالک پورے ایشیائی خطے کے ساتھ آگے بڑھیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اور ایشیاء بلاشبہ ترقی میں منسلک ہیں ۔وائس چانسلر نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم ٬ زراعت ٬ تجارت ٬ کاروبار سمیت مختلف شعبوں میں بنگلہ دیش چین تعلقات مزید مستحکم ہو ں گے ٬ ترقی کریں گے اور مستحکم ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :