چینی صوبہ ہائی نان کے سابق وائس گورنر کو رشوت ستانی کے الزام میں عمر قید کی سزا

عدالتی احکامات کے مطابق ٹان لی کو زندگی بھر کیلئے سیاسی حقوق سے محروم اور ذاتی اثاثے ضبط کر لئے گئے

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:42

گوان جو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ایک چینی عدالت نے جمعرا ت کو ہائی نان صوبے کے سابق نائب گورنر ٹان لی کو رشوت ستانی پر عمر قید کی سزا کا حکم سنایا ہے ٹان کو زندگی بھر کے لئے ان کے سیاسی حقوق سے محروم کر دیا گیا اور ان کی ذاتی اثاثے ضبط کر لئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

یہ بات گوانگ زو شہر کی ماتحت عوامی عدالت کے ایک اعلامیہ میں بتائی گئی ہے ٬ عدالت نے رولنگ دی ہے کہ ناجائز ذرائع سے حاصل کئے گئے فوائد ریاست کو واپس کر دیئے گئے ہیں ٬ عدالت کے مطابق 2001ء اور 2014ء کے درمیان ٹان نے سچوان اور ہائی نان صوبوں میں کمپنیوں کی ترقی منصوبوں کی تعمیر اور مصالحتی ایوارڈ پر عملدرآمد کے سلسلے میں دوسروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے اپنے مختلف عہدوں سے فائدہ اٹھایا اس کے بدلے میں اس نے خود ذاتی طورپر یا بعض’’ ملحقہ افراد ‘‘ کے ذریعے 86.25ملین یوآن ( 12.8ملین امریکی ڈالر ) مالیت کے تحائف اور رقم وصول کی عدالت نے رشوت ستانی کے جرم میں ٹان کو سزا سنائی تاہم اس نے کہا کہ ٹان کو سنائی جانیوالی سزا میں ان حقائق کو مد نظر رکھا گیا ہے کہ ٹان میں اپنے جرائم کا ’’سچائی کے ساتھ اعتراف ‘‘ کیا ہے ٬ ان میں کئی ایسے اقدامات بھی شامل ہیں جن کا تفتیش کنندگان نے ابھی سراغ لگانا ہے اور یہ کہ اس نے معذرت کی ہے اور اپنے غیر قانونی اثاثوں کو حوالے کرنے میں تعاون کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :