تھائی لینڈ کے بادشاہ 88 برس کی عمر انتقال کر گئی

بھومی بول دنیا میں طویل ترین عرصے تک بادشاہ رہنے والے فرماں روا تھی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:42

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) تھائی لینڈ میں شاہی محل نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے بادشاہ بھومی بول اٹھاسی برس کی عمرمیں انتقال کر گئے ہیں٬وہ دنیا میں طویل ترین عرصے تک بادشاہ رہنے والے فرماں روا تھے جنہوں نے اپنے ستر سال دورہ اقتدار میں بہت سے سیاسی بحرانوں سے ملک کونکلا۔گزشتہ چند برسوں میں وہ اپنی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے عوامی تقریبات میں شرکت نہیں کرتے تھے۔

(جاری ہے)

بادشاہ کا انتقال ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب تھائی لینڈ دو ہزار چودہ میں ہونے والی بغاوت کے بعد سے فوج کی حکمرانی میں ہے۔شاہی محل کی طرف سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق بادشاہ بھومی بول سری راج ہسپتال میں انتہائی پرسکون حالت میں انتقال کر گئے۔اس موقع پر تھائی لینڈ کی پارلیمان کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔بادشاہ بھومی بول کے جانشین تریسٹھ سالہ ولی عہد شہزادہ وجیرالونگکورن کو عوام میں وہ پذیرائی حاصل نہیں ہے جو ان کے والد کو تھی۔

متعلقہ عنوان :