جرمن آئینی عدالت نے کینیڈا کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:42

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) جرمنی کی اعلی آئینی عدالت نے یورپی یونین اور کینیڈا کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کو روکنے سے متعلق تمام اپیلیں مسترد کر دیں۔

(جاری ہے)

جرمن میڈیا کے مطابق شہر کالسروئے میں آئینی عدالت نے تاہم اپنے فیصلے میں جرمن حکومت کو اس معاہدے کے حوالے سے کچھ ضوابط کا خیال رکھنے کا حکم دیا ہے۔ مختلف تنظیموں کی جانب سے اس تجارتی معاہدے میں جرمنی کو شامل ہونے سے روکنے کے لیے اعلی ترین عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ یورپی کونسل کے وزرا رواں ماہ کی 18 تاریخ کو اس معاہدے کی باقاعدہ منظوری کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :