نائیجریا میں دو برس قبل اغوا کی جانے والی بچیوں میں سے 21 کو رہا کردیا گیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:42

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) نائیجریا میں دو برس قبل اغوا کی جانے والی بچیوں میں سے 21 کو رہا کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجریا میں چیبوک کے علاقے سے دو برس قبل اغوا کی جانے والی بچیوں میں سے 21 کو رہا کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

نائجیریا کے صدر محمد بخاری کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ ان بچیوں کی رہائی سے متعلق خبروں سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے٬ جب کہ نائجیریا کی فوج کی جانب سے ان اطلاعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے عسکریت پسندوں نے چیبوک کے ایک اسکول سے سن 2014 میں دو سو سے زائد بچیوں کو اغوا کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :