بھارتی شہر ممبئی میں پانچ منزلہ عمارت منہدم ٬ 4افراد ہلاک ٬ 2بچوں سمیت 5افرادکو زندہ نکال لیا گیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:42

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) بھارتی شہر ممبئی میں پانچ منزلہ عمارت زمین بوس ہونے سے 4افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ٬ملبے سے 2بچوں سمیت 5افرادکو زندہ نکال لیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرا میں پانچ منزلہ عمارت کا ملبہ زمین پر آگر جس کے نیچے میں4افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 2بچوں سمیت 5افرادکو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔واقعے کے فوری بعد امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں۔ امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ انہوں دوپہر 1بجکر 21منٹ پر کال موصول ہوئی جس میں عمارت کے گرنے کی اطلاع دی گئی جس کے بعد فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں ٬ ایمبولینس اور ریسکیو کی گاڑیاں روانہ کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :