حضرت امام حسینؓ اگر آج اسلام کی سر بلندی کیلئے قربا نی نہ دیتے تو اسلا م نہ ہوتا ٬ ڈاکٹر ممتاز علی بروہی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:39

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے سنٹرل کورڈینیٹر ڈاکٹر ممتاز علی بروہی نی( این این آئی )سے بات چیت کرتے ہوئے واقع کربلا پر رو شنی ڈالی اور کہا کہ نواسہ رسولﷺ حضرت حسینؓ اگر آج اسلام کی سر بلندی کے لئے قربا نی نہ دیتے تو اسلا م نہ ہوتا ان کی اعظیم قر با نیوں کا نتیجہ ہے کہ آج عالم اسلام کا سربلند ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی اسلام کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں لیکن ہم مسلمان سب ایک ہیں ان سازشوں کا مقا بلہ کرنے کی سلا حیت رکھ سکتے ہیں ٬ انہوں نے کہا کہ جلوس میں سخت سیکیورٹی کے سخت انتظامات او ر جلوس کے روٹس پر سی سی ٹی ڈیجیٹل کیمرے لگانے پر ڈپٹی کمشنر جعفرآباد جاوید انور شاہوانی ٬ڈی پی او جعفرآباد عبدالحئی بلوچ ٬اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد دھرمون بھوانی٬اسسٹنٹ کمشنر جعفرآباد کاشف کھوڑو ٬تحصیلدار ارشد جمالی٬ڈی ایس پی خاوند بخش کھوسہ٬ایس ایچ او سٹی مٹھا خان مغیری لائن سپریڈنٹ واپڈا ہزار خان بوہڑ اور چیف آفیسر محمد علی ساتکزئی کو صفائی کے بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ نے محرم الحرام میں امن و امان قائم کرنے کیلئے بہت محنت کی ان کی جتنی تعریف کی جائے اتنی کم ہے۔انہوں نے کہا کہ جلوس میں تمام تر انتظامات بہت اچھے تھے۔محکمہ صحت ٬فائر بریگیڈ عملہ٬واپڈا عملہ سمیت سب کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

متعلقہ عنوان :