وانا ٬احمدزئی وزیرقبائیل کا گرینڈ جرگہ٬انتظامیہ سے دوتانی قبائیل کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:39

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء)جنوبی وزیرستان میں 23ستمبرگومل زام روڈپر ہونے والے واقعہ جس میں مسلح افراد نے میواجات سے چار بھرے ٹرک کو آگ لگاکر خاکسترکردیئے اور3افراد اغواء کرکیساتھ لے گئے۔ احمدزئی وزیر قبائیل کا دوتانی قبائیل کے خلاف گرینڈ جرگہ منعقد ہوا٬تحصیل وانا میں جرگہ کے دوران تمام کاروباری مراکز٬رابطہ سڑکیں اور وانا بازار کئی گھنٹوں تک بند رہا٬جرگہ میں 120رکنی کمیٹی٬علماء کرام اور تمام سیاسی پارٹیوں کے سینئر قیادت نے شرکت کی٬وزیرقوم نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ 23ستمبر کو اغوا ہونے والے افراد کو جلد بازیاب کیاجائے۔

اور وانا تحصیل میں دوتانی قبائیل کے ہرقسم کاروباری سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے کیونکہ احمدزئی وزیر قوم کا صبر کی پیمانہ لبریز ہونیوالا ہے۔

(جاری ہے)

احمدزئی وزیرقبائیل نے اس بابت 60رکنی مسلح لشکر تیار کرلیا ہے جوہر وقت سرحدوں کا تحفظ کریگا۔واضح رہے کہ دوتانی قبائیل نے وانا تحصیل میں کاروباری سرگرمیاں ختم کرکے علاقہ کو خالی کردیا ہے۔

دوسری جانب دوتانی قبائیل کے عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے نمائندہ وفد نے باچاخان مرکز میں اے٬این٬پی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کرکے وزیر قبائیل اور دوتانی قبائیل کے دورمیان ہونے والے اختلافات سے اگاہ کیااور مطالبہ کیا کہ دوتانی اور احمدزئی وزیرقبائیل کے مابین تنازعہ کو حل کرنے میں مداخلت کرے جس پر اے٬این٬پی قیادت نے مکمل تعاؤن کا یقین دہانی کرادی۔

یاد رہے دوتانی اور سلیمان خیل قبائیل نے 2007وانا امن معائدہ سے انکاری تھے٬جس کی بناء پر ان پر الزام ہے کہ تحصیل توئے خلہ تخریبی کاروائیوں کا گڑھ سمجھاجانے لگاہے جس کی سرکاری سطح پر تحقیقات جاری ہے٬ اور دوتانی قبائیل کے 30افراد انتظامیہ نے حراست میں لئے ہیں۔انتظامیہ نے وزیر قوم سے تین دن مہلت مانگ کر مسئلے کے تہہ تک پہنچ جانے کی یقین دہانی کرادی ہے جوکہ وزیرقبائیل سے مہلت دی گئی ہے۔سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے۔