12 اکتوبر یوم نجات کے طورپرمنایا ٬لوگ آج بھی احتساب اور مسائل سے نجات کیلئے پرویز مشرف کے منتظر ہیں

آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیّدشان عباس عابدی کا سیمینار سے خطاب

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:36

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیّدشان عباس عابدی نے کہا ہے کہ 12 اکتوبریوم سیاہ نہیں بلکہ پاکستانیوں کیلئے یوم نجات ہے اوراس برس بھی پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یہ دن جشن کے طورپرمنایاگیا ٬لوگ آج بھی نااہل قیادت کے بے رحم احتساب اور مسائل سے نجات کیلئے پرویز مشرف کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

ا س دن عوام کوبادشاہت اور موروثی سیاست سے نجات ملی تھی۔ پاکستان میں ہرسال12اکتوبرکادن یوم نجات اوریوم جمہوریت کے طورپرمنایا جاتا ہے۔پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اوربلدیاتی نظام کی وساطت سے ترقیاتی انقلاب کاکریڈٹ پرویز مشرف کوجاتا ہے۔پرویز مشرف اقتدارمیں آئے توبرطانیہ اورپاکستان سمیت دنیا بھرمیںمقیم پاکستانیوں کی طرف سے مٹھائیاں تقسیم کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

میاں نوازشریف نے ماضی کی تلخیوں سے کچھ بھی نہیں سیکھا ٬موصوف نے پھرسے خودکومتنازعہ اورناپسندیدہ بنالیا ہے۔وہ جمعرات کوایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔سیّدشان عباس عابدی نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے آج بھی پاکستان میں جمہوریت اورقومی وسائل پرایک خاندان کا قبضہ ہے ۔آج اسمبلیوں تک عوام کی آواز پہنچتی ہے اورنہ حکمران مظلوم طبقات کی محرومیوں کامداواکرنے کیلئے سنجیدہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عوامی احتساب کے ڈر سے میاں نوازشریف اورآصف زرداری بھائی بھائی بن گئے مگرعوام ان کے عزائم کوبخوبی سمجھ رہے ہیں۔یہ نام نہاداتحادی جمہوریت کے پیچھے چھپ کرعوام کوبیوقوف نہیں بناسکتے ۔انہوں نے کہا کہ ان پرانے کھلاڑیوں کاکھیل اب ختم ہوچکا ہے ٬آئندہ انتخابات میں ان کی منفی سیاست کاصفایاہوجائے گا۔عنقریب مفادات اورمنافقت کی سیاست کاسیاہ دورختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے آصف زرداری سے سہارا مانگ کرانہیں اوربلاول زرداری نے اپنے انکل نوازشریف کلین چٹ دے دی مگر عنقریب یہ دونوں ایک دوسرے کیخلاف سلطانی گواہ بن کرایک دوسرے کیخلاف شہادت دیں گے۔