پنجاب اسمبلی‘نیشنل ایکشن پر عملددرآمد کیلئے پنجاب بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کے مطالبے سمیت4قرار دادیں جمع

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) پنجاب اسمبلی میں نیشنل ایکشن پر عملددرآمد کیلئے پنجاب بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کے مطالبے سمیت4قرار دادیں جمع کروادی گئیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی تحریک انصاف کی نبیلہ حاکم علی نے اپنی قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے موثر حکمت عملی بنائی جائے اور صوبہ بھر میں کالعدم تنظیوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ اشیا خورونوش میں فوڈ کیمیکل اور غیر میعاری کلر استعمال کر نے کے خلاف تحریک انصاف نے قرارداد جمع کرائی تحریک انصاف کے احمد خان کی جانب سے لاہور میں آوارہ کتوں کی بھرمار کیخلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں کیونکہ آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے ملک تیمور مسعود کی جانب سے قرارداد جمع کروائی گئی ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مٹھائیاں اور گولیاں بنانے والی ایسی فیکڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے جو غیر معیاری کلر اور فوڈ کیمیکل استمال کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :