پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیہاتی خواتین کاعالمی دن( کل) منایا جائے گا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیہاتی خواتین کا عالمی دن کل15اکتوبر بروز ہفتہ کو منایا جائے گا ‘دن منانے کا مقصد خواتین کو ان کے بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی دینا اورمعاشرتی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے بیشتر دیہی علاقوں میں خواتین کی بڑی تعداد گھر کے کاموں سمیت دیگر کاموں میں اپنے خاندان کا ہاتھ بٹاتی ہیں تاہم بطور کھیت مزدور اس کے کردار اور فلاح کی طرف توجہ نہیں دی جاتی اس دن کا مقصد دیہاتی خواتین کو خراج تحسین پیش کرنا اور بطور کھیت مزدور ان کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔

دیہاتی خواتین کے عالمی دن کا بنیادی مقصد نہ صرف خواتین کو ان کے بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی دینا بلکہ ان کی معاشرتی اہمیت کو بھی اجاگر کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :