Live Updates

اکتوبر کو وفاقی درالحکومت بند کر نے کے اعلان پر عمران خان کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) تحر یک انصاف کے 30اکتوبر کو وفاقی درالحکومت بند کر نے پرتحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز قانون دان اے کے ڈوگر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خلاف آئین اقدامات پرعمران خان کو3سال کی سزاسنائی جاسکتی ہے درخواست گزار نے مزید کہا ہے کہ عمران خان قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں لہذا انہیںتنبہہ کی جائے عمران خان نفرت انگیز تقاریر کے ذریعے انتشار پھیلا رہے ہیں او ر انہوں نے وزیر اعظم پر نیب ٬ ایف بی آر خریدنے کا الزام بھی لگایا ۔

اے کے ڈوگر نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ عمران خان نے تیس ستمبر کو وزیر اعظم پر سنگین الزامات لگائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات