وہ وقت دور نہیں جب قوم دشمن کے پروپیگنڈے کو حرف غلط کی طرح مٹا دے گی٬ وزیراعظم

پاکستانی قوم فروعی تقسیم سے آگے نکل رہی ہے‘ پاکستان جلد قائداعظم کے تصورات کے مطابق ترقی کرتا مثالی ریاست بنے گا٬ محرم الحرام کے دوران پوری قوم نے بے مثال یکجہتی کا مظاہرہ کیا٬ملک بھر میں یوم عاشورہ محرم نہایت عزت و احترام اور امن و سکون سے منانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اہل وطن کو بلند شعور و احساس ذمہ داری پر سراہتا ہوں٬قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فرض شناسی سے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا٬نوازشریف کا بیان ٬ ترجمان وزیراعظم ہائوس

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم فروعی تقسیم سے آگے نکل رہی ہے٬وہ وقت دور نہیں جب قوم دشمن کے پروپیگنڈے کو حرف غلط کی طرح مٹا دے گی اور پاکستان قائداعظم کے تصورات کے مطابق ترقی کرتا مثالی ریاست بنے گا٬ محرم الحرام کے دوران پوری قوم نے بے مثال یکجہتی کا مظاہرہ کیا٬ملک بھر میں یوم عاشورہ محرم نہایت عزت و احترام اور امن و سکون سے منانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اہل وطن کو بلند شعور و احساس ذمہ داری پر سراہتا ہوں٬قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فرض شناسی سے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

ترجمان وزریراعظم ہائوس کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم محمد نوازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ محرم الحرام کے دوران پوری قوم نے بے مثال یکجہتی کا مظاہرہ کیا٬ملک بھر میں یوم عاشورہ محرم نہایت عزت و احترام اور امن و سکون سے منایا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ان کا ہر رکن شکریہ کا مستحق ہے٬قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فرض شناسی سے دشمن اپنے مذموم ارادوں میں ناکام ہوا٬اہل وطن کو بلند شعور و احساس ذمہ داری پر سراہتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم فروعی تقسیم سے آگے نکل رہی ہے٬وہ وقت دور نہیں جب قوم دشمن کے پروپیگنڈے کو حرف غلط کیطرح مٹا دے گی اور پاکستان قائداعظم کے تصورات کے مطابق ترقی کرتا مثالی ریاست بنے گا۔(خ م)