ساہیوال کے نواحی گائوں میں تاش پر جواء کھیلنے والے تین ملزم گرفتار٬ایک فرار

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:26

ساہیوال۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) تاش پر جواء کھیلنے والے تین ملزمان گرفتار‘ ایک ملزم فرار۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گائوں131/9-Lمیں ریاض وغیرہ3ملزمان تاش پر جواء کھیل رہے تھے کہ اس دوران ڈیرہ رحیم پولیس کو اطلاع مل گئی اور پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر ریاض ‘اعجاز اور ممتاز کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 13ہزار روپے نقدی‘ موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کرلئے جبکہ چوتھا نامعلوم ملزم فرار ہونے میںکامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :