ساہیوال٬ تیزر فتار ٹرالر کی موٹرسائیکل سے ٹکر٬میاں بیوی جاں بحق

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:26

ساہیوال۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) تیزر فتار ٹرالر کی موٹرسائیکل سے ٹکر‘میاں بیوی ٹرالر کے ٹائروں تلے کچلے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جہا زگرائونڈ کے رہائشی میاں بیوی 50سالہ اعجاز اور اس کی بیوی صدیقاں بی بی موٹرسائیکل پر مغرب کے بعد اوکاڑہ سے ساہیوال واپس آرہے تھے کہ ویو ہوٹل کے قریب یوٹرن پر تیز رفتار ٹرالر سے ٹکرا کر گرگئے اورٹرالر کے ٹائروں تلے کچلے جانے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ نامعلوم ڈرائیور ٹرالر سمیت فرارہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :