چشتیاں میں مختلف ٹریفک حادثات میں2 خواتین جاں بحق ٬ 10 افراد شدید زخمی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:24

چشتیاں۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) چشتیاں میں مختلف ٹریفک حادثات کے دوران دو خواتین جاں بحق جبکہ چار خواتین سمیت دس افراد شدید زخمی ہوگئے٬ پہلا حادثہ لاہور سے چشتیاں 300کلو میٹر کا سفر موٹر سائیکل رکشہ میں طے کرنیوالی فیملی کو اس وقت پیش آیا جب ان کاموٹرسائیکل رکشہ بہاولنگر روڈ پر چشتیاں کی دورویہ سڑک کے ڈیوائیڈ ر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں رکشہ سوار55سالہ نسیم بی بی چک 167مراد سڑک پر گر گئی اور چوٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی٬اسی طرح موٹرسائیکل کے دوسرے حادثہ میں چک 26گجیانی کی خاتون صغراں بی بی فوت ہوگئی جبکہ تیسرے حادثہ میں چشتیاں کی نواحی پوسٹ کٹاریاں کے قریب ہارون آباد سے حضرت سلطان باہو ؒ کے دربار پر زائرین کو لے جانیوالی بس نمبر3645/MNGتیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ہارون آباد کے سات افراد محمداشرف ٬محمد بلال ٬محمدابراہیم ٬حلیمہ بی بی ٬فاطمہ بی بی ٬نسرین بی بی اورزبیدہ بی بی شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہائی وے پیٹرولنگ پولیس نے تحصیل ہسپتال حاصل پور میں داخل کرادیا ہے٬ بخشن پولیس نے اے ایس آئی لعل حسین کی مدعیت میں بس ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے٬ علاوہ ازیں مزید تین موٹرسائیکلوں کے حادثات کے نتیجہ میں علی اسد اللہ (95فتح)٬غلام مصطفیٰ(بہاولنگر ) اورمحمدعباس (126مراد )کوہیلمٹ نہ ہونے کی وجہ سے سرپر گہری چوٹ لگی جنہیں تحصیل ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ایمبولینسوں کے ذریعے وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور بھجوادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :