ایئرپورٹس پر میڈیا کوریج پر پابندی کیخلاف پٹیشن کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:24

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ایئرپورٹس پر میڈیا کوریج پر پابندی کے خلاف پٹیشن کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی‘ صحافتی تنظیموں کی جانب سے دائرمتفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹس پر میڈیا کوریج پر پابندی عائد کی ہے‘ میڈیا کوریج پر پابندی سے حجاج کرام کی واپسی میں ہونے والی مشکلات کی کوریج نہیں ہوسکی جس سے حجاج کے اہل خانہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘ ایئرپورٹ پر اندرون ملک اور بیرون ملک آنے جانے والے مسافروں سے بدسلوکی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں‘ فلائٹس کی تاخیر معمول بن چکی ہے‘میڈیا کوریج پر پابندی آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترادف ہے‘درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایئرپورٹس پر میڈیا کوریج کی پابندی ختم کرنے احکامات صادر کئے جائیں۔