یمن میں حوثی قبائل پر امریکا کا پہلا براہ راست حملہ٬تین ریڈارتباہ کردیئی

محدود دفاعی حملے اپنے جوانوں٬ جہازوں اور نیوی گیشن کی آزادی کو محفوظ بنانے کے لیے کیے گئے٬پینٹاگون

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:17

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) امریکا نے یمن میں سرگرم حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں کروز میزائل سے بمباری کرکے 3 ریڈارز تباہ کردیئے۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی قبائل پر یہ امریکا کا پہلا براہ راست حملہ ہے۔یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب گذشتہ ہفتے امریکی بحری جہاز پر حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقے سے میزائل داغا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پینٹاگون کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق امریکی صدر براک اوباما کی منظوری کے بعد یمن کے بحیرہ احمر میں ٹوم ہاک کروز میزائل کی مدد سے بمباری کی گئی۔پنٹاگون کے مطابق ابتدائی شواہد سے یہی پتہ چلتا ہے کہ مذکورہ سائٹس تباہ ہوگئی ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کک نے کہاکہ یہ محدود دفاعی حملے اپنے جوانوں٬ جہازوں اور نیوی گیشن کی آزادی کو محفوظ بنانے کے لیے کیے گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اپنے کسی بھی بحری جہاز یا کمرشل ٹریفک کو پیش آنے والے خطرے کا بھرپور جواب دے گا۔

متعلقہ عنوان :