صوابی٬ زیدہ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کردو بھائیوں کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:16

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) زیدہ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کردو بھائیوں کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایک ہفتہ قبل موضع ٹھنڈکوئی میں ایک شخص جہانزیب کو اپنے بیٹھک میں نامعلوم افراد نے تیر دھار آلہ سے ذبخ کیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ زیدہ پولیس جائے وقوعہ پہنچ کر لاش اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دیا اس واقعہ پر ڈی پی او صوابی جاوید اقبال نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل صوابی اظہار شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او زیدہ گوہر خان ٬تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر نمیر خان ٬اے ایس آئی اسلم خان اورہیڈ کانسٹیبل نعیم خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

(جاری ہے)

جنہوں نے ملزمان کی سراغ رساں اور ان کی گرفتاری کے لئے تفتیش کرکے کاروائی شروع کی ٬پولیس نے جدید پولیسنگ کی بناء پر تفتیشی آفیسر نمیر خان نے مکمل طور ملزمان کی نشاندہی کرکے ایس ایچ او زیدہ اور اسلم خان بمع پولیس نفری نے ملزمان پر کامیاب چھاپہ مار کر قاتل محمدیوسف پسران حکم خان اور شریک جرم میں اس کا بھائی ملزم محمد دین عرف تیرے نام ساکنان دیر حال ٹھنڈکوئی کو گرفتار کرکے آلہٰ قتل برآمد کر لی ٬دوران تفتیش ملزم نے سارے راز اگل دئیے ٬انہوں نے کہا کہ بار بار مجھے تنگ کرنے کے لئے یہ اقدام کرنا پڑا کیونکہ میرے ساتھ کوئی دوسرا راستہ ہی نہیں تھا ٬جس پر مقدمہ 302درج ہوکر مزید تفتیش جاری ہے ٬دریں اثناء ڈی ایس پی سرکل ٹوپی اعجاز آبازئی کی زیر نگرانی ایس ایچ او گدون لیاقت شاہ خان ٬ایس ایچ او ٹوپی فواد خان بمع پولیس نفری٬ایلیٹ فورس٬بی ڈی ایس سکواڈ ٬سی ٹی ڈی٬آرآر ایف سکواڈ٬سنیفر ڈاگ سکواڈ٬لیڈی کنسٹیبلز٬ودیگر بھاری نفری نے علاقہ ملک آباد و دیگر آس پاس حساس پہاڑوں بانڈہ جات میں جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی گئی ٬جس میں 35مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کی انٹاروگیشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :