ڈھاڈر میں یوم عاشور عقیدت احترام کے ساتھ منایا گیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:16

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) ڈھاڈر میں یوم عاشور عقیدت احترام کے ساتھ منایا گیا اس سلسلے میں دس محرم الحرام کا ما تمی جلوس امام بارگاہ موسیٰ کاظم ڈھاڈرسے سید احسان شاہ دوپاسی کی قیادت میں بر آمد ہوا عزاداران علم اٹھائے ماتم ٬سینہ کوبی کرتے ہوئے اپنے مقرر کردہ روٹس پر نوحہ خوانی اور زنجیر زنی کرتے رہے جلوس کے راستوں میںسبیلیں لگائی گئیں تھیں عزاداران کے زنجیر زنی کے دوران متعدد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں موقع پر موجود پیرا میڈیکس نے طبی امداد دی اس موقع پر سیکورٹی سخت کی گئی تھی جلوس کے راستے جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا گیا تھا اوردکانوں ٬مکانوں اور چھتوںکے اوپر ایف سی ٬ پولیس اور لیویز کے اہلکار ہائی الرٹ تھے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر وکیل احمدکاکڑ٬ڈی ایس پی ارشاد علی ٬تحصیلدار میر ظریف کرد٬ایس ایچ اوڈھاڈر مجید احمد٬ اور دیگر جلوس کی نگرانی کرتے رہے نوحہ خوانی کے بعد زاکر ین نے حضرت امام حسین کی زندگی اور واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی بعد ازاں جلوس پر امن طور پر امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔

متعلقہ عنوان :