یوم عاشور کے موقعہ پرلوگ اپنے پیاروںکی قبروںپر فا تحہ خوانی اور مر مت کر تے رہے‘ رقت آمیز منا ظر بھی دیکھنے میں آئے

قبرستا نوں کے با ہر گلاب کی پھول پتیاں ٬اگر بتیوں سمیت دیگر اشیائکی فروخت کے لیے عارضی سٹال بھی لگا ئے گئے تھے جو من ما نی کے ریٹ وصول کر تے رہی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) یوم عاشور کے موقعہ پرلوگ اپنے پیاروںکی قبروں فا تحہ خوانی اور مر مت کر تے رہے رقت آمیز منا ظر دیکھنے میں آئے قبرستا نوں کے با ہر گلاب کی پھول پتیاں ٬اگر بتیوں سمیت دیگر اشیائکی فروخت کے لیے عارضی سٹال بھی لگا ئے گئے تھے جو من ما نی کے ریٹ وصول کر تے رہے تفصیلات کے مطا بق گز شتہ یوم عا شور کے موقعہ پر ملک بھر کے قبرستا نو ں کی طرح فیصل آباد میں بھی لوگوں کی ایک کثیر تعداد فا تحہ خوا نی اور مر مت کے لیے اپنے پیاروں کی قبروں پر پہنچ گئے یہاں کئی مقا مات پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اس موقعہ پر مفاد پرست افراد نے قبرستا نوں کے با ہر گلاب کے پھولوں کی پتیاں اگر بتیاں اور جا نوروں کی خوراک کے پیکٹ فروخت کر نے کے لیے عارضی سٹا ل لگا رکھے تھے یہ عارضی دکاندار اپنے پیاروں کی قبروں پر آئے لوگوں سے من ما نے دام وصول کر تے رہے ۔

متعلقہ عنوان :