اسلام نگر میں نیاز کی تقسیم کے دوران گھر کی دیوار گرنے سے تین کمسن بچے جاں بحق دو زخمی

زخمی بچوں کو الائیڈ اسپتال میں طبی امداد دی گئی ‘ ایک کی حالت تشویش ناک

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) اسلام نگر میں نیاز کی تقسیم کے دوران گھر کی دیوار گرنے سے تین کمسن بچے جاں بحق اور دو زخمی زخمی بچوں کو الائیڈ اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے تفصیلا ت کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے اسلام نگر میں یوم عاشور کے موقع پر گھر میں خواتین نیاز تقسیم کر رہی تھیں رش کے دوران دھکا لگنے سے زیر تعمیر دیوار نیاز حاصل کرتے بچوں پر جا گری جس سے ملبے تلے دب کر دو بچے تین سالہ محمد احسن اور چار سالہ عطا صمدانی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے حادثے میں تین بچے پانچ سالہ محمد دانش ٬ اس کا تین سالہ بھائی احمد اور جاں بحق ہونے والے عطا صمدانی کا دو سالہ بھائی عطا ربانی زخمی ہوئے الائیڈ اسپتال میں علاج کے دوران دانش بھی زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

(جاری ہے)

اسپتال ذرائع کے مطابق متوفی دانش کے بھائی احمد کی حالت بھی خطرناک ہے۔

متعلقہ عنوان :