ملتان کے نشتراسپتال کے سکیورٹی گارڈزکی ایمانداری٬بس حادثے میں زخمی ہونے والے مریض کو 50تولی سے زائدسونااورنقدی واپس کردیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:57

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ملتان کے نشتراسپتال کے سکیورٹی گارڈز اور انتظامیہ کی ایمانداری کی بہترین مثال سامنے آگئی۔بس حادثے میں زخمی ہونے والے مریض کو 50تولی سے زائدسونااورنقدی واپس کردیا۔تفصیلات کے مطابق زخمی ناصررحیم یارخان سے سرگودھاجارہاتھاکہ بس حادثے میں بے ہوش اور زخمی ہوگیا جسے علاج کیلئے ملتان کے نشترہسپتال ملتان لایا گیا۔

(جاری ہے)

زخمی مریض کے پاس طلائی زیورات اورنقدی تھی جسے سکیورٹی گارڈزاوراسپتال انتظامیہ نے دیگر سامان سمیت تحویل میں لے لیاتھا۔تاہم زخمی ناصر کو ہوش میں آنے کے بعدہسپتال انتظامیہ نے اس کا50تولہ سونااور نقدی واپس کردی۔نشترہسپتال کے ایم ایس نے ہسپتال انتظامیہ کی ایماندرای کو سراہا اور کہا کہ ہسپتال آنیوالے تمام مریضوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :