لاہورکے امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفاتر میں لنک ڈاون ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ کے اجراء کو ’’بر یک ‘‘لگ گئی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) لاہورکے امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفاتر میں لنک ڈاون ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ کے اجراء کو ’’بر یک ‘‘لگ گئی ‘شہر یوں کا احتجاج جبکہ ڈیٹا فیڈ نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں سائلین انتظار کی سولی پر لٹکے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کے امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفاتر کا لنک ڈائون ہونے کی وجہ سے تمام دفاتر میں پاسپورٹ کے اجرا کا عمل روک دیا ہے ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد سے ڈیٹا نہ ملنے کی وجہ سے پاسپورٹ کا اجرا نہیں ہو سکاریجنل دفتر گارڈن ٹاون ٬ شاہدرہ اور ایبٹ روڈ دفاتر میں گھنٹوں کام بند رہاواضح رہے کہ محرم الحرا م کی دو روزہ تعطیلات کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد پاسپورٹ دفاتر کا رخ کیا تاہم لنک ڈاون ہونے کی وجہ سے سائلین گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکے رہے۔