گمشدہ ‘ فرار او راغواہ شد ہ بچوں کو محفوظ طریقے سے ورثاء تک پہنچانا ادارہ نگہبان کی ذمہ داری ہے‘ سوشل ویلفیئر آفیسر

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:55

سرگودھا۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) سرگودھا کے سوشل ویلفیئر آفیسر نگہبان نے کہا ہے کہ گمشدہ ‘ فرار شدہ او راغواہ شد ہ بچوں کو محفوظ طریقے سے وارثان تک پہنچاناادارہ نگہبان کی ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام الناس ‘ قانون کے محافظ فلاحی ادارں او راین جی اوز سے درخواست کی ہے کہ ان گمشدہ ‘ اغواء شدہ اور فرار شدہ بچوں کو ادارہ میں داخل کروائیں تاکہ بچوں کو محفوظ طریقے سے ان کے لواحقین تک پہنچایا جائے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ادارہ نگہبان گمشدہ ‘ فرار او راغواہ شد ہ بچوں کو بازیابی کے بعد مفت خوراک ‘ رہائش اور میڈیکل کی سہولیات فراہم کر تاہے ۔