شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا‘ایس پی پٹرولنگ سرگودہا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:55

سرگودھا۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) موثر گشت اور ڈیوٹی کے نتیجہ میں یوم عاشور بخیروعافیت گزرا ہے٬پٹرولنگ پولیس شرپسندعناصر کے خلاف ایک فورس جبکہ شرفاء کیلئے ایک سروس کا نام ہے‘ ان خیالات کا اظہار ایس پی پٹرولنگ سرگودہا ریجن محمد ناصر سیال نے کیا ‘انہوں نے کہا کہ یکم محرم الحرام سے یوم عاشور تک پٹرولنگ پولیس نے گشت کے علاوہ شہروں کے داخلی او ر خارجی راستوں پر ناکہ جات لگائے اور ہرآنے جانے والی گاڑیوں کی خصوصی چیکنگ کی گئی جس کے باعث شرپسند عناصر کے عزائم کوناکام بنایا گیا اس کے علاوہ گشت کے دوران موثر حکمت عملی طے کی گئی اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی گئی‘ اس سلسلہ میں ضلعی پولیس کا تعاون بھی موثر رہا اورمشترکہ حکمت عملی کے تحت ڈیوٹیاں سرانجام دی گئی٬ ایس پی پٹرولنگ سرگودہا نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور شرفاء کیلئے شاہرات کو محفوظ بنایا جائے گا۔