آر پی او سرگودھا کی پر امن جلوسوں اور مجالس کے اختتام پر پولیس افسران و ملازمین کی کارکردگی کی تعریف

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:55

سرگودھا۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ریجنل پولیس آفیسر ( آر پی او) سرگودھا ذوالفقار حمیدنے محرم الحرام کے پہلے عشرہ کے پر امن جلوسوں اور مجالس کے اختتام پرتمام پولیس افسران و ملازمین کی کارکردگی کو سراہا ہے ‘ا نہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے پہلے عشرہ کے دوران ریجن ہذا میں کل 1221 جلوس اور5420 مجالس کاانعقاد ہوا‘ان تمام مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے 11788 اہلکار تعینات کیے گے تھے‘انہوں نے یومِ عاشور کے موقع پرضلع سرگودھا کے مرکزی جلوس کو ڈی پی او اور ڈی سی اوکے ہمراہ نزد حامد علی شاہ چوک کے قریب سکیورٹی انتظامات کے لحاظ سے چیک کیا‘اس کے بعد انہوں نے ضلع خوشاب کے اے کیٹیگری کے مرکزی جلوس کے سکیورٹی انتظامات کو ڈی پی او خوشاب کے ہمراہ چیک کیا‘یوم عاشور کے موقع پر ریجن ہذا میں کل 429جلوس اور 512مجالس کا انعقاد ہوا‘انہوںنے کہا کہ محرم الحرام کے پہلے عشرے میں سکیورٹی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے‘سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ‘ سپیشل لائیو کیمرہ وین سے حساس جلوسوں کی مانیڑنگ کی گئی‘ ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی اہم جلوسوںاور مجالس کی نگرانی کی گئی۔

(جاری ہے)

میٹل ڈیٹیکٹر اور واک تھرو گیٹس کے ذریعے جلوسوں اور مجالس میں شامل ہونے والے تمام اشخاص کو چیک کیا گیا‘آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید نے کہا کہ وہ تمام پولیس افسران و ملازمین کو محرم الحرام کے پہلے عشرے میں اچھی اور طویل ڈیوٹی کرنے پر شاباش دیتے ہیںاور امید کرتے ہیں کہ محرم الحرام کے باقی دنوں میں بھی بھر پور طریقہ سے ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :