سندھ کے مشیر اطلاعات کا یومِ عاشور کے موقع پر ماتمی جلوس کے انتظامات پر اطمینان کا ظہار

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:54

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) سندھ کے مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو نے حیدرآباد میں یومِ عاشور کے موقع پر ماتمی جلوس میں شرکت کی وہ مختلف این جی اوز اور سبیلوں پر بھی گئے اور عزاداران حسین ؓ سے اظہار یکجہتی کیا ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما سید فیاض شاہ ٬پاشا قاضی اور دیگر رہنما بھی تھے انہوں نے امن و امان کی صورتحال اور جلوس کے انتظام پر اطمینان کا اظہاربھی کیا کمشنر حیدرآباد قاضی شاہد پرویز اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد معتصم عباسی نے بھی یوم عاشور کے جلو س کا دورہ کیا -

متعلقہ عنوان :