یوم عاشور اتحادواتفاق کا درس دیتا ہے ٬ڈاکٹرمولاناخوشی محمد قادری

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:54

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) خطیب جامع غوثیہ مسجد گنداخہ ڈاکٹرمولاناخوشی محمد قادری نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوم عاشورہمیں اتحادواتفاق کا درس دیتا ہے ۔حضرت امام حسین ؓکی شہادت بے مثل و بے مثال ہے ظالم و جابر حکمران کے سامنے ڈٹ کر کلمہ حق بلند کرنے کا نام حسینیت ہے ۔حضرت امام حسین ؓنے میدان کربلا میں ظالم و جابر حکمران کے سامنے ڈٹ کر کلمہ حق بلند کر کے ہمیشہ کے لئے نانا محمد مصطفی ﷺکے دین کو زندہ کر دیا۔

(جاری ہے)

یوم عاشور ہمیں بھائی چارے اتحادواتفاق کا درس دیتا ہے اس دن ہمیں تمام فروعی اختلافات کو بھلا کر اتحاد بین المسلین اور دین اسلام کی سربلندی کے لئے کوششیں کرنی چاہئیں۔ حضرت امام حسین ؓ تمام شہداء کے سردار ہیں۔ حضرت امام حسین ؓنے جنگ اور فاقہ کشی اور ریت کی گرم ہوائوں میں بھی نماز سے رو گردانی نہیں کی ۔ باطل کا مقابلہ کرنے کے لئے فلسفہ شہادت حسینؓ کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ماہ محرم مسلمانوں کے لئے باعث فخر ہے۔ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی جانب سے جو عظیم قربانی دی گئی قیامت تک اس کی مثال ملنا ممکن نہیں جنہوں نے حق کی سربلندی کے لئے اپنے ساتھیوں سمیت جام شہادت نوش کیا ۔

متعلقہ عنوان :