ہن٬ یوم عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا گیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:45

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) ہنگو میں یوم عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا گیا۔دس محرم کو یوم عاشورہ کا جلوس امام بارگاہ پاسکلے پر اختتام پزیرہوا۔ماتم اور زنجیر زنی کرتے ہوئے شہادت حضرت امام حسین ؓ کے عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔سیکورٹی کے سخت انتظامات۔جلوس کی فضائی نگرانی۔تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح ہنگو میں بھی دسویں محرم الحرام یوم عاشورہ نہایت عقیدت و احترام منایا گیا ۔

(جاری ہے)

یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ پاسکلی سمیت مختلف علاقوں سے برآمد ہو کر روایتی راستوں سے ہوتا ہوامرکزی امام بارگاہ پاسکلی پر اختتام پزیر ہوا۔جلوس میں عزاداروں نے سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرتے ہوئے نواسہ رسولﷺ کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کیا۔یوم عاشورہ جلوس دوران سیکورٹی نگرانی ڈی پی او ہنگو شاہ نظر٬ڈی سی ہنگو احسان اللہ سمیت سیکورٹی فورسز کے افسران کر رہے تھے۔اس موقع پر شہر کے مین بازار کو سیل کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے سخت سیکورٹی انتظامات کر رکھے تھے اور مرکزی جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :