ْنیپا چورنگی جعلی پولیس مقابلہ کیس ٬پولیس اہلکاروں سمیت 4ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے نیپا چورنگی جعلی پولیس مقابلے میں ملوث دو پولیس اہلکاروں سمیت 4ملزمان کو 15روزہ جسمانی ریمانڈ پر گلشن اقبال پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں قائم انسداد دہشتت گردی کی متنظم عدالت کے روبرو پولیس نے نیپا چورنگی کے قریب جعلی پولیس مقابلے میں ملوث دو اہلکار سمیت 4ملزمان کو پیش کیا ۔

تفیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے لہذا انہیں ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے ۔عدالت نے پولیس کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 15روز کے جسمانی ریمانڈ پر گلشن اقبال پولیس کے حوالے کردیا ۔واضح رہے کہ کراچی کی مقامی عدالت نے نیپا چورنگی میں جعلی پولیس مقابلے کا انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرنے کا حکم دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :