سی ٹی او لاہور کا یوم عاشورہ پر بہترین ڈیوٹی پر 4انسپکٹرزاور17وارڈنز کیلئے نقد انعامات کا اعلان

شہر بھر میں ٹریفک کی روانی اور لوگوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے گئے ‘ طیب حفیظ چیمہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:44

․لاوہر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسر لا ہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ یوم عاشور کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے پرٹریفک افسران اور وارڈنز شاباش کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پرکنٹرول روم قائم کرکے جامع ٹریفک پلان بھی مرتب کیا گیااور اضافی نفری بھی تعینات کی گئی تاکہ ٹریفک کا کوئی مسئلہ پیش نہ آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی وخارجی راستوں پرخصوصی ناکے قائم کرکے مشکوک افراد٬مشکوک گاڑیوں اور لا وارث اشیاء پر بھی کڑی نظر رکھی گئی ٬جبکہ شہر بھرمیں ٹریفک کی روانی اور لوگوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات کیئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر شہریوں نے بھی وارڈنز کے ساتھ تعاون کیا جو پولیس عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے 4انسپکٹرز اور 17وارڈنز کے لئے نقد انعامات کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :