چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد کا منگھوپیر کا دورہ ٬صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) ضلع کونسل کراچی میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے قائم شکایتی سیل میں درج شکایت پرچئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد ٬وائس چئیرمین رفیق جت ٬چیف آفیسر مسرور میمن نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے منگھوپیر کے علاقے میں D,Eفضل محمود گل منتخب نمائندوں اور متعلقہ عملے کے ہمراہ ہنگامی دورہ کیاا نہوں نے گلی گلی میں علاقہ عمائدین سے شکایت کے حوالے سے آگاہی حاصل کیں چئیرمین سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ صفائی اور دیگر بلدیاتی مسائل کے حوالے سے کام کو جدید انداز میں انجام دیا جارہا ہے کسی بھی امور میں غفلت کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا ہمارا عملہ اگر غلطی کرے گا تو فوری کاروائی کی جائے گی لیکن اہلیان بھی معزز شہری ہونے کا فرض ادا کرتے ہوئے کچرے کو مقرر کردہ جگہوں پر ڈالے چیف آفیسر مسرور میمن نے اس موقع پر کہا کہ دیکھنے میں آیا ہے خالی پلاٹ کو کچرے کا ڈھیر بنادیا جاتا ہے جہاں سے کچرہ اٹھانے میں مشینری کو مشکلات کو سامنا کرنا پڑتا ہے سیوریج کے حوالے سے شکایت پر فوری طور پر مطلع کیا جائے ضلعی انتظامیہ اپنے وسائل کی حدود میں رہتے ہوئے اہلیان کے لئے سر گرم عمل ہے ضلعی انتظامیہ نے صفائی اور دیگر بلدیاتی امور میں لاپرواہی کو ناقابل برداشت عمل بنایا ہوا ہے اراکین کونسل /علاقہ معززین ضلعی انتظامی محکموں سے رابطے میں تیزی لائے تا کہ کام کو بہتر انداز میں انجام کیا جاسکے چئیرمین سلمان عبد اللہ مراد نے تمام عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل کو مثالی بنانے میں اپنی تمام تر صلاحیت بروئے کار لائے سیوریج کے جوہڑ اور کچرے کے ڈھیروں کا خاتمہ ہنگامی بنیادوں پر کرے کیوں کہ اس سے نا صرف علاقے میں تعفن پھیلاتا ہے بلکہ بیماریاں بھی جنم لیتی ہے علاقہ معززین نے چئیرمین / وائس چئیرمین /چیف آفیسر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شکایت پر فوری نوٹس لینے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ضلع کی باگ دوڑ قابل اشخاص کے ہاتھ میں ہے۔

متعلقہ عنوان :