پنجاب پولیس ہر طرح کے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے٬صوبے میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے٬آئی جی مشتاق احمد سکھیرا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:43

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے دوران محرم اور بالخصوص 9اور 10محرم پر سکیورٹی کے بہترین فرائض سر انجام دینے پر پنجاب پولیس کے افسروں اور جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کی جانب سے مسلسل دہشت گردانہ کارروائیوں کی دھمکیوں کے باوجود پنجاب پولیس کے جوانوں نے مشکل حالات میں بھی مجالس اور جلوسوںکیلئے فول پروف سکیورٹی مہیا کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پنجاب پولیس دنیا کی بہترین پولیس فورسز میں سے ایک ہے جو ہر طرح کے حالات میںاور بڑے سے بڑے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے٬ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ جس طرح محرم الحرام اور بالخصوص عاشورہ کے روز جوانوں نے جذبہ حب الوطنی٬ لگن اور خلوص نیت سے فرائض سر انجام دئیے٬ مستقبل میں بھی وہ اسی جذبے سے فرائض ادا کرتے رہیں گے اور صوبے میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے٬ مشتاق سکھیرا نے کہا کہ پنجاب پولیس سینکڑوں شہداء کی وارث ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام کے جان و مال اور عزت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ صوبے میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے پنجاب پولیس کے جوانوں نے ماضی میں بھی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کیا اور آئندہ بھی فرائض کی بجا آوری کیلئے بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :