سرگودھا٬ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ٬9زخمی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:43

سرگودھا۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ٹریفک حادثات میں دوافراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 9زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق شاہ پور سرگودھا روڈ پر ویگوال کے قریب تیز رفتار ویگن اور کار میں تصادم کے نتیجہ میں واں بھچراں کا رہائشی کار سوار فیصل احمد جاں بحق ہو گیا جبکہ سرگودھا خوشاب روڈ پر ٹرک نے موٹرسائیکل سوار غلام مرتضیٰ کو کچل ڈالا جس نے ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ دیاجبکہ شاہ پور سرگودھا روڈ پر تیزرفتار مسافر ویگن درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور نواز اور کنڈیکٹر زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پھاٹک کے قریب موٹرسائیکل سے گر کر مٹھہ ٹوانہ کا اسد اسکی بہن فرزانہ اور والدہ حیات بی بی زخمی ہو گئے ۔ چونگی نمبر2 کے قریب موٹرسائیکل سوار ارسلان ٬ ربنواز اور اسدتیزرفتاری کے باعث گر گئے جس کے باعث ارسلان زخمی ہو ا جبکہ ربنواز اور اسد کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا ریفر کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :