ایف ایف سی کی سالانہ رپورٹ 2015کی زبردست پذیرائی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی سالانہ رپورٹ 2015کو انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان اور انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ مینجمنٹ اکائونٹنٹس آف پاکستان کے مشترکہ بورڈ کی جانب سے کیمیکل سیکٹر کی بہترین اور پائیداری میں سب سے بہتر رپورٹ قرار دیا گیا ہے۔اس موقع پر ایف ایف سی کے چیف ایگزیکٹو اور مینجنگ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) شفقات احمد نے کمپنی کی انتظامیہ کو اس اعزاز کے حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے انٹرنیشنل رپورٹنگ سٹینڈرڈز اور کوڈ آف کارپوریٹ گورننس کے عین مطابق رپورٹ کو بنانے پر کمپنی کی فنانس٬ کارپوریٹ افیئرز اور سی ایس آر ٹیموں کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔ لیفٹیننٹ جنرل(ر) شفقات احمد کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ ہماری کمپنی کے اعلیٰ معیار٬ قوانین کی عملداری اور انٹرنیشنل رپورٹنگ سٹینڈرڈزکے عین مطابق ہونے کی عکاسی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کی ساکھ ہمارے ملازمین کی محنت٬ ایمانداری٬ اعلیٰ کارکردگی اور مستقل مزاجی پر منحصر ہے۔ایف ایف سی اپنے شیئر ہولڈرز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جنہوں نے ہمیشہ کمپنی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں ہمیشہ بہترین ریٹرن اور محفوظ سرمایہ کاری کے حقوق کی یقین دہانی حاصل ہوئی اور انہیں اس بات کا اعتماد حاصل ہوا کہ ان کا پیسہ عالمی منظر نامے کو سامنے رکھتے ہوئے کمپنی کی ترقی کے لئے استعمال ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :