ترقیاتی منصوبوں کے لیے 123ارب روپے جاری کردیئے گئی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء)وفاقی حکومت نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 123ارب روپے جاری کردیئے ہیں جو مختلف محکموں میں خرچ کئے جائینگے ۔تفصیلات کیمطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئی123 ارب روپے نیشنل ہائی وے اتھارٹی٬پاکستان ریلوے٬پاکستان اٹامک انرجی٬نیشنل ہیلتھ سروسز٬سیکورٹی بہتر بنانے سمیت دیگر محکموں میں خرچ کیے جائیں گے۔

حکومت نے اب تک رواں مالی سال کے لیے کل آٹھ سو ارب روپے کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے علاوہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیی123 ارب روپے جاری کیے ہیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے 123ارب روپے میں سیبیالیس ارب روپے عارضی بے گھر افراد اور سیکورٹی بہتر بنانے کیخصوصی وفاقی ترقیاتی پروگرام پرخرچ کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

گیارہ ارب روپے آزاد کشمیر٬ گلگت بلتستان٬ ریاستوں اور سرحدی علاقوں اور فاٹا سمیت خصوصی علاقوں کی ترقی کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح انیس ارب روپے مختلف سڑکوں اور شاہراہوں کے منصوبوں کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کوجاری کیے گئے ہیں۔گیارہ ارب روپے مختلف بجلی اور پانی کے شعبے کی ترقی کے منصوبوں کیلئے واپڈا کو جاری کیے گئے۔واضح رہے کہ بیس ارب روپے پاکستان ریلویز٬ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور نیشنل ہیلتھ سروسز سے متعلق مختلف منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔