پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے مختص 800 ارب روپے مختص حکومت نے رواں مالی سال کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 123 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) حکومت نے رواں مالی سال کے لیے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے مختص 800 ارب روپے کے فنڈز میں سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 123 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق جاری کیے جانے والے فنڈز میں سے عارضی طور پر بے گھر افراد اور سکیورٹی بڑھانے کے لیے خصوصی وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 42 ارب روپے سے زائد جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آزاد جموں و کشمیر٬ گلگت بلتستان٬ فاٹا اور سرحدی علاقوں سمیت خصوصی علاقوں کی ترقی کے لیے 11 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے۔اسی طرح مختلف شاہراہوں اور ہائی وے پراجیکٹس کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو 19 ارب روپے جاری کیے گئے۔بجلی اور پانی کے شعبے کی ترقی کے منصوبوں کے لیے واپڈا کو 11 ارب روپے سے زائد کے فنڈز دیئے گئے٬ جبکہ پاکستان ریلوے٬ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور نیشنل ہیلتھ سروسز سے متعلق مختلف منصبوبوں کے لیے اب تک 20 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے جاچکے ہیں۔۔